بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مشروط طلاق کا حکم

سوال

 شوہر نے اپنی بیوی سے کہا: اگر میں نے اپنی بہن كے ہاتھ سے كھانا كھایا توتجھے طلاق۔ جواب عنایت فرمائیں!

جواب

بصورتِ مسئولہ شوہر نے اگر اپنی بہن كے ہاتھ سے كھانا كھایا تواس کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی اور شوہر کو عدت  کے اندر رجوع کا حق ہوگا، اور اگر اس سے پہلے کوئی طلاق نہیں دی تو آئندہ کے لیے دو طلاق کا حق باقی ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200718
تاریخ03-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں