بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حوالہ (ہنڈی) کے ذریعہ رقم بھجوانے کا حکم

سوال

 حوالہ کے ذریعہ سے جو رقم منتقل کی جاتی ہے، اس کا کاروبار کرنا کیساہے؟

جواب

ہنڈی کا کاروبار ملکی وبین الاقوامی قوانین کی رو سے ممنوع ہے؛ اس لیے رقم کی ترسیل کے لیے جائز قانونی راستہ ہی اختیار کرنا چاہیے، اور چوں کہ حوالہ (ہنڈی) کے ذریعہ رقم بھجوانا غیر قانونی ہے اس لیے حوالہ (ہنڈی) کا کاروبار کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، لیکن  اگر کسی نے ہنڈی کے ذریعے رقم بھجوائی تو جتنی رقم دی جائے اتنی ہی رقم آگے پہنچانا ضروری ہے، اس میں کمی بیشی جائز نہیں ہے، البتہ بطورِ اجرت الگ سے طے شدہ اضافی رقم لی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200711
تاریخ03-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں