’’پریشے نور‘‘ نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم
سوال
پریشے نور نام رکھنا چاہیے؟
جواب
’’پریشے‘‘ بظاہر "پری" اور "شے" کا مرکب ہے، جس کے معنی ہیں "پری جیسی چیز" اور ’’نور‘‘ روشنی کو کہتے ہیں۔ ’’پریشے نور‘‘ نام رکھنا جائز تو ہے، البتہ اس کے بجائے صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے، ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، وہاں سے بھی آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201200708
تاریخ03-09-2020

