جمعے کے دن صرف ایک خطبہ دینا
سوال
اگر جمعہ کے دن امام صرف ایک خطبہ دے تو کیا حکم ہے؟
جواب
جمعے کی نماز کے لیے خطبہ دینا شرط ہےاور یہ شرط ایک خطبہ سے بھی ادا ہوجائے گی، لیکن دو خطبے دینا سنتِ متوارثہ ہے، اس کی خلاف ورزی کرنا درست نہیں ہے۔ لہذا اگر کسی عذر کی وجہ سے ایک خطبہ دیا گیا تو نماز درست ہوجائے گی، لیکن سنت چھوڑنے کا گناہ ملے گا۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(قوله: ويسن خطبتان) لاينافي ما مر من أن الخطبة شرط؛ لأن المسنون هو تكرارها مرتين، والشرط إحداهما". (رد المحتار) (2/ 148)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

