محرم کی مجالس میں ماتم کرنے والوں کا جنازہ پڑھنے کا حکم
سوال
جو لوگ محرم میں شیعہ لوگوں کی مجالس میں جاتے ہیں، اور وہ لوگ سید بھی نہیں ہوتے تو ان کی مجالس میں جا کر ماتم کرتے ہیں، کیا ہم سنی ان کا جنازہ پڑھا سکتے ہیں؟
جواب
اگر کوئی مسلمان محرم کی مجالس میں جاکر ماتم کرتا ہے، لیکن اس کے عقائد صحیح ہیں تو یہ فاسق اور فاجر شمار ہوگا، انتقال کی صورت میں اس کا جنازہ اد اکیا جائے گا، لیکن اگر کسی کے متعلق یقین سے معلوم ہوکہ وہ کفریہ عقائد میں مبتلا تھاتو ایسے شخص کے عقیدے کا علم ہونے کے باوجود اس کی نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

