شیعہ کے پیسے اجتماعی کھانے میں شامل کرنا
سوال
ہمارا ایک دوست شیعہ ہے، ہم لوگ ہاسٹل میں اکھٹے کھانا کھاتے ہیں، اور کھانے کے خرچہ کو تمام دوستوں میں برابر تقسیم کردیتے ہیں، سوال یہ ہے کہ شیعہ دوست کے پیسے کھانے میں شامل کرنا، اور ایسا کھانا کھانا ہمارے لیے جائز ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شیعہ لڑکے کے پیسے کھانے میں شامل کرنا اور کھانا کھانا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201200609
تاریخ31-08-2020

