پھول نچھاور کرنے کا حکم
سوال
گلاب کی پتی مختلف اشیاء کے لیے استعمال ہوتی ہے، مثلاً گلقند، روح افزا اور عطر وغیرہ تو دریافت یہ کرنا ہے کہ کسی کے استقبال میں جو گلاب کے پھول نچھاور کیے جاتے ہیں تو کیا یہ درست ہے؟ اس میں گلاب کا ضیاع نہیں ہے؟
جواب
واضح رہے کہ کسی کے استقبال میں پھول نچھاور کرنا بھی پھول کا ایک استعمال ہے؛ لہذا اسے پھولوں کا ضیاع نہیں کہا جاسکتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201200530
تاریخ30-08-2020

