بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی نیت کیا ہوتی ہے؟

سوال

عام دن کے روزے کی نیت کیا ہوتی ہے جیسے رمضان؟

جواب

واضح رہے کہ نیت دل کے ارادے کا نام ہے، تاہم دل کی نیت کے ساتھ ساتھ زبان سے نیت کے الفاظ ادا کر لینا بہتر ہے۔ نیت کے الفاظ میں کوئی بھی الفاظ استعمال کر سکتا ہے، جس سے یہ معلوم ہوجائے کہ یہ آدمی فلاں کام کرنا چاہ رہا ہے۔ مثلًا رمضان کے روزے کی نیت کے لیے یہ الفاظ کہہ دے کہ "میں رمضان کے روزے کی نیت کرتا ہوں"۔ اور اگر کوئی نفل روزہ رکھ رہا ہے تو نیت کے لیے یہ الفاظ کہہ دے کہ میں نفلی روزے کی نیت کرتا ہوں۔

عام دن کے روزے سے مراد اگر نفل روزہ ہے تو اس میں صرف روزے کی نیت کافی ہے، بہرحال  اس طرح کے کوئی بھی الفاظ استعمال کرنا چاہے کر سکتا ہے۔ نیت درست ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200507
تاریخ30-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں