بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرائے پر دی ہوئی زمین آفت سماوی کی وجہ سے ہلاک ہونے کی صورت میں ضمان کا حکم

سوال

اجارہ پر دی ہوئی  زمین  اگر آفتِ سماوی سے ہلاک ہوجائے، مثلًا اس پر دریا کا رخ ہوجائے تو ضمان کس پر  ہوگا مالک پر یا کرائے دار پر؟

جواب

اجارہ  (کرائے)  پر دی ہوئی زمین اگر آفتِ  سماوی سے تباہ ہوجائے تو اس کا ضمان کرائے دار پر نہیں آئے گا، لہٰذا اگر اس کی غفلت و لاپرواہی کے بغیر  آفتِ سماوی کی وجہ سے اس زمین کو کوئی نقصان پہنچ جائے تو اس کا ضمان اس کے ذمہ نہیں آئے گا، بلکہ زمین کا مالک خود اپنی زمین کے نقصان کا ذمہ دار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200463
تاریخ29-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں