زبردستی والد سے جائداد میں حصہ لینا
سوال
کیا بیٹا اپنے والد سے زبردستی جائیداد میں حصہ لے سکتا ہے؟
جواب
بیٹے کے لیے جائز نہیں کہ وہ والد کی زندگی میں زبردستی اس کی جائیداد میں سے حصہ لے، کیوں کہ جب تک والد زندہ ہے اس کی جائیداد اس کی ذاتی ملکیت ہے،اس کی اجازت کے بغیر کسی کے لیے اس میں کسی قسم کے عمل دخل اور تصرف کی اجازت نہیں۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201200403
تاریخ27-08-2020

