منگنی میں لڑکے والوں سے مویشیوں کا مطالبہ کرنا
سوال
ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ منگنی کے موقع پر لڑ کی والے لڑکے والوں سے پیسوں کے علاوہ بکروں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں تقریباً 3 یا 4 یا 5 بکروں کی ڈیمانڈ۔ یہ عمل شریعت کی روشنی میں کیسا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں شادی یا منگنی کے موقع پر دونوں جانب سے مطالبہ کے بغیر ایک دوسرے کو جو تحائف اپنی مرضی و خوشی سے دیے جاتے ہیں، ان کا لینا دینا شرعاً جائز ہے۔ لیکن اس موقع پر مخصوص اشیاء، سامان، زیورات یا مویشیوں کا مطالبہ کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

