بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں ایک سجدہ چھوٹ جانے کی صورت میں اس کی قضا کا طریقہ

سوال

 اگر کوئی شخص نماز میں دو سجدوں میں ایک سجدہ کرنا بھول جائے تو اس کی قضا کا طریقہ کیا ہوگا؟

جواب

نماز  کی ہر رکعت میں دونوں سجدے فرض ہیں، اگر  کسی شخص نے کسی رکعت میں ایک سجدہ  کیا اور دوسرا سجدہ چھوٹ گیا تو نماز کے دوران یاد آتے ہی چھوٹا ہوا سجدہ کرلے اور آخر میں سجدہ سہو کرلے تو اس سے نماز ہوجائے گی ، اور اگر کسی رکعت میں سجدہ چھوٹ گیا اور نماز کے اندر وہ سجدہ ادا کیے بغیر  نماز مکمل کرلی تو  نماز ادا نہ ہوئی، اس  نماز کا اعادہ کرنا لازم ہے۔

مراقي الفلاح بإمداد الفتاح شرح نور الإيضاح ونجاة الأرواح (ص: 126):

"(و) يفترض (العود إلى السجود) الثاني؛ لأن السجود الثاني كالأول فرض بإجماع الأمة".

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200298
تاریخ26-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں