بیوہ، 4 بیٹوں اور 6 بیٹیوں کے درمیان چالیس لاکھ روپے تقسیم کرنے کا طریقہ
سوال
بیوی، 6 بیٹی اور 4 بیٹوں کے درمیان چالیس لاکھ (4000000) روپے تقسیم کریں!
جواب
بیوہ، چار بیٹوں اور چھ بیٹیوں کے درمیان ترکہ کے چالیس لاکھ روپے تقسیم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ (مرحوم کے حقوقِ متقدمہ کی ادائیگی کے بعد یعنی تجہیز و تکفین کا خرچہ، اور اگر کوئی قرض ہو تو اس کی ادائیگی اور اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو مابقیہ ترکے کے ایک تہائی سے نافذ کرنے کے بعد اگر ترکے میں چالیس لاکھ روپے بچیں) چالیس لاکھ میں سے پانچ لاکھ (500000) روپے مرحوم کی بیوہ کو، پانچ لاکھ (500000) روپے مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو اور دو لاکھ پچاس ہزار (250000) روپے مرحوم کی ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

