سوتیلی والدہ کی بیٹی سے شادی کرنے کا حکم
سوال
اگر کسی شخص نے ایک طلاق یافتہ عورت سے شادی کرلی اور اس عورت کی پہلے سے ایک بیٹی تھی، تو کیا اس شخص کا پہلی بیوی سے جو بیٹا ہے وہ اس عورت کی بیٹی سے شادی کرسکتا ہے؟
جواب
والد کی منکوحہ (جس کو ہمارے عرف میں سوتیلی ماں کہا جاتا ہے) کی بیٹی جو کسی دوسرے شوہر سے ہو اس سے نکاح کرنا جائز ہے؛ کیوں کہ والد کی منکوحہ ہونے کی وجہ سے سوتیلی ماں خود تو حرام ہوجاتی ہے، البتہ سوتیلی ماں کی بیٹی سے محرمیت کا کوئی رشتہ قائم نہیں ہوتا، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کے بیٹے کا والد کی دوسری بیوی کی بیٹی سے شادی کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

