بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محرم الحرام کے مہینہ میں حلیم بنانے کا آڈر لینا اور اس کی اجرت کا حکم

سوال

محرم الحرام کے دنوں میں حلیم کا آرڈر لینا اور اس کی مزدوری لینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

محرم کے مہینہ یا کسی بھی مہینہ میں حلیم  بنانے کا آڈر لینا اور اس کے بنانے کی اجرت لینا جائز ہے۔ اس لیے کہ یہ حلال چیز ہے اور  فی نفسہ اس کا جائز استعمال بھی موجود  ہے، لہذا اس کے بنانے کی اجرت حرام نہیں ہوگی۔

البحرالرائق میں ہے:

وقد استفيد من كلامهم هنا أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه، وما لا فلا، ولذا قال الشارح: إنه لايكره بيع الجارية المغنية والكبش النطوح والديك المقاتل والحمامة الطيارة.(5/155)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200209
تاریخ24-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں