بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

والد کا انتقال کے بعد بعض اولاد کے خواب میں آنا اور بعض کے خواب کے نہیں آنا

سوال

 میرے والد کا دو ماہ پہلے انتقال ہوا تھا، اس کے بعد میرے والد صاحب میرے خواب میں نہیں آئے، جب کہ میری بہنوں کے خواب میں آتے ہیں۔جواب کی درخواست ہے۔

جواب

اللہ تعالیٰ نے کسی شخص کے انتقال کے بعد اس کو یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ اپنے اختیار سے کسی کے خواب میں آ جائے، پھر نہ تو اُس کے خواب میں آنے کو اس کی نجات کا معیار بنایا ہے  اور نہ ہی  خواب میں نہ آنے کو ناکامی کا سبب بتلایا ہے،  اسی طرح مرحوم کی اولاد میں سے اگر کسی کو خواب میں اپنے والدین کی زیارت نصیب ہو جائے تو اس کو بڑی سعادت سمجھنا بھی غلط فہمی ہے اور جس کو زیارت نصیب نہ ہو اس کا اپنے آپ کو محروم سمجھنا بھی شرعاً درست نہیں،  لہذا کسی کے انتقال کے بعد اُس کو خواب میں دیکھنے کی تمنا کرنا  اور اسی کو کامیابی کا معیار سمجھنا درست نہیں۔

اگر کسی کو اچھی حالت میں دیکھ لیں تو اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں، اگر خواب میں زیارت نہ ہو تو اس میں کوئی محرومی کی بات نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200188
تاریخ24-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں