بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لانڈری کے دھلے ہوئے کپڑے کا حکم

سوال

اگر ہندو بندہ لانڈری میں سارے کیمپ کے کپڑے دھوئے تو کیا اس کے دھلے ہوئے کپڑے پہننا جائز ہے، یعنی اس میں نماز وغیرہ بندہ پڑھ سکتا ہے؟ شرعی لحاظ سے یہ کیسا ہے؟

جواب

 ہندو دھوبی سے کپڑے دھلوانا صحیح ہے،  اگر وہ کپڑے عام معروف طریقے سے دھوتا ہو اور کپڑے پر ناپاکی کا کوئی اثر نہ ہو تو یہ کپڑے پاک  سمجھے جائیں گے اور ان کپڑوں میں نماز ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200079
تاریخ21-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں