قرآن خوانی یا درود خوانی کے بعد مخصوص عمل
سوال
اکثر لوگ قرآن خوانی کے وقت یا درود خوانی کے وقت چینی یا آٹا کوئی بھی چیز پاس رکھ لیتے ہیں، جب مکمل پڑھ لیا جاتا ہے تو اس چیز پر اللہ یا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم لکھا ہوتا ہے۔ یہ کیا معجزہ ہے؟
جواب
مذکورہ عمل کی شرعًا کوئی حیثیت اور اہمیت نہیں، لہذا اس طرح عمل کرنے سے اجتناب اور اس کی تصدیق نہ کی جائے۔
باقی "معجزہ" کا لفظ اللہ تعالی کی قدرت سے انبیاء علیہم السلام کی تائید میں واقع ہونے والے خلافِ عادت عمل کو کہا جاتا ہے، کسی امتی سے خلافِ عادت سرزد ہونے والے عمل کو "کرامت" کہا جاتا ہے۔
قرآن خوانی کے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے مندرجہ ذیل فتوی ملاحظہ کیجیے:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

