بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

2 تولہ سونا اور رقم پر زکاۃ کی مقدار

سوال

 ایک آدمی کے پاس 2 تولہ سونا جب کہ 1 لاکھ 65 ہزار روپے بھی موجود ہیں، اس پر کتنی زکاۃ ہے؟

جواب

2 تولہ سونا کی قیمت معلوم کرکے 1 لاکھ 65 ہزار اس میں جمع کریں، حاصلِ جمع کو چالیس سے تقسیم کریں،جو جواب آئے گا وہی آپ کی زکاۃ کی مقدار ہوگی، مثلاً آج کل سونے کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزاروپے فی تولہ ہے تو دو تولہ کی قیمت دو لاکھ تیس ہزار روپے ہوئی، اس میں ایک لاکھ 65 ہزار روپے ملائے تو 395000 حاصل ہوا، اسے چالیس سے تقسیم کیا تو 9875 جواب آیا، یہ زکاۃ کی مقدار ہے، فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200074
تاریخ21-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں