بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچے کی بیماری کی وجہ سے ارحم نام تبدیل کرنا

سوال

میرے بھانجھے کا نام ’’ارحم‘‘ ہے اور اس کی عمر ڈیڑھ سال ہے اور وہ بہت بیمار رہتا ہے ، کیا اس کا نام تبدیل کر دیں؟

جواب

’’اَرحم‘‘ کا معنی ہے: زیادہ رحم دل، ’’ ارحم‘‘ نام رکھنا جائز ہے اور اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔ بیماری کا اس نام سے تعلق نہیں ہے، بیماری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اور وہ کسی بھی نام والے شخص کو لگ سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200067
تاریخ21-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں