بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تصویر پر مشتمل شرٹ میں نماز پڑھنا

سوال

کیا ایسے کپڑوں میں نماز ہوجائے گی جن پر جانداروں کے موڈل بنے ہوئے ہوں۔ جیسے پیوما puma نامی کمپنی اپنے پروڈکٹ پر بلی کا موڈل لگاتی ہے؟

جواب

اگر شرٹ یا کپڑے پر کسی  کمپنی کے لوگو میں کسی جاندار کی تصویر ہو تو ایسے کپڑے میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، البتہ  اگر وہ تصویر مٹادی جائے یا چھپالی جائے یا اس کا چہرہ مکمل کاٹ دیا جائے یا  تصویر بہت چھوٹی ہو کہ سمجھ نہ آتی ہو  یا اس پر سیاہی مل دی جائے تو  پھر نماز میں کراہت نہیں ہوگی۔ 

واضح رہے کہ جاندار کی تصویر بنانا یا بنوانا یا اسے اپنے پاس رکھنا اور دیکھنا سب ناجائز اور گناہ ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200052
تاریخ21-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں