بٹ کوائن مائینگ کا حکم
سوال
بٹ کوائن مائنینگ حلال ہے یا حرام؟
جواب
’’بٹ کوائن‘‘ کامعاملہ مشکوک ہے، اورپاکستان میں اسے قانونی کرنسی کی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے، اس لیے اس کی خریدوفروخت نیز اس کے ذریعہ کاروبار کی کسی بھی شکل سے اجتناب لازم ہے، جب کہ بٹ کوائن مائینگ اسی مقصد کے لیے جاتی ہے کہ اس سے بٹ کوائن حاصل کئے جائیں اس لیے اس سے بھی اجتناب لازم ہے۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ فرمائیں:
ڈیجیٹل کرنسی اور ون کوائن (Onecoin) کمپنی کا کاروبار!
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

