کرایہ پر دیے گئے مکان کی زکاۃ
سوال
جو مکان کرایہ پر دیا ہوا ہے اور اس کا کرایہ استعمال کرتے ہیں اس پر زکاۃ ہوگی؟
1- گھر کی کل قیمت پر زکاۃ ہوگی؟
2- جو رینٹ کی رقم آتی ہے کیا اس پر زکاۃ ہوگی؟
جواب
جو مکان کرایہ پر دیا ہوا ہے اس کی مالیت پر زکاۃ واجب نہیں۔ البتہ اس کی آمدن یعنی کرایہ کی رقم اگر پس انداز ہونے کی صورت میں نصاب کے برابر ہو یا دیگر مال کے ساتھ نصاب بنتا ہو تو زکاۃ کا سال پورا ہونے پر زکاۃ واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112201693
تاریخ31-10-2019

