عایان نام رکھنا
سوال
میں اپنے بیٹے کا نام "عایان" رکھنا چاہتا ہوں، عایان کے معنی کیا ہیں؟
جواب
لفظ ’’عایان‘‘ کا کوئی معنی نہیں ہے، لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔ عایان کے بجائے ’’عَیَّان‘‘ (عین کے زبر اور یا کی تشدید کے ساتھ) نام رکھا جا سکتا ہے، جس کے ایک معنی کشادہ آنکھوں والا کے آتے ہیں۔ یا انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112201663
تاریخ19-08-2020

