قرض خواہ کے انتقال کے بعد قرض کا حکم
سوال
میں نے ایک آدمی کے 700 روپے دینے تھے وہ ہو گیا فوت۔ اب میں کیا کروں اس کی اولاد کو دوں یا کیا کروں؟
جواب
مذکورہ شخص کے انتقال کے بعد اس کی تمام جائیداد میں ان کے ورثاء کا حق ہے، اور مذکورہ رقم بھی چوں کہ اس کی ملکیت ہے؛ لہذا مذکورہ رقم میں بھی اس کے ورثاء کا حق ہے، آپ یہ رقم اس کے ورثاء (بیٹوں وغیرہ) کو دے دیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112201659
تاریخ19-08-2020

