بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ کے بکرے کے ناخن ٹوٹنے پر حکم

سوال

عقیقہ کے بکرے کے ناخن بڑھے ہوئے ہوں اور بڑھ کر ٹوٹ جائیں تو عقیقہ جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں عقیقے کے جانور کے ناخن بڑھ کر ٹوٹ گئے ہوں، (لیکن اس جانور میں قربانی سے مانع کوئی عیب نہ ہو) تو اس جانور کو عقیقے میں ذبح کرنا جائز ہے۔  البتہ اگر ناخن اکھڑ کر اتنا زخم بن گیا ہو کہ چلتے وقت وہ جانور متاثرہ ٹانگ زمین پر بالکل نہ رکھے، بلکہ تین ٹانگوں کے سہارے چلے اور زخم والی  ٹانگ زمین سے اٹھا کر چلے تو یہ جانور میں عیب ہے، اس کی موجودگی میں عقیقہ درست نہیں ہوگا۔

الفتاوى الهندية (5/ 297):

ولاتجوز العمياء والعوراء البين عورها، والعرجاء البين عرجها وهي التي لاتقدر أن تمشي برجلها إلى المنسك.

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112201649
تاریخ19-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں