کم عمری میں بیوہ ہونے والی عورت کیا نبی کریم ﷺ سے پہلے جنت جائے گی؟
سوال
کیا کسی حدیث سے ایسا ثابت ہے کہ وہ عورتیں جو کم عمری میں بیوہ ہوجاتی ہیں وہ نبی اکرم ﷺ سے بھی پہلے جنت میں جائیں گی؟
جواب
ایسی کوئی روایت موجود نہیں ہے، اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112201606
تاریخ18-08-2020

