زرشمن کا معنیٰ
سوال
’’زرشمن‘‘ نام کا معنی چاہیے!
جواب
"زَرِشَمن" یہ نام دو الفاظ سےمرکب ہے:
1- زر، جس کامعنی ہے: سونا۔ 2-شمن، جس کا معنی ہے:بت۔ مجموعی معنی ہے: سونےکابت۔ (لغات فارسی،ص:531،ط:دارعمر خضرو)
اگر آپ کے سوال کا مقصد نام رکھنے کے حوالے سے سوال کرنا ہے تومذکورہ نام نامناسب معنی کی وجہ سےرکھنا درست نہیں ہے، جدت کی طرف مائل ہوئے بغیر کوئی مناسب معنی والا نام یا صحابیات اور صالحات کےناموں میں سے کوئی نام منتخب کیا جائے تو بہتر اور باعثِ برکت ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

