مسجد میں زنا کا حکم
سوال
کیا مسجد میں زنا کرنے والا توہینِ مذہب کا مرتکب ہوتا ہے یا نہیں؟
جواب
زنا گناہِ کبیرہ ہے، قرآنِ کریم کی متعدد آیات اور نبی کریم ﷺ کی کئی احادیث میں اس قبیح فعل کی ممانعت وارد ہوئی ہے، مسجد کے تقدس اور احترام کے پیشِ نظر مسجد میں زنا کرنے کی قباحت مزید بڑھ جاتی ہے، ایسا قبیح ترین عمل، مسجد، شعائرِ دین اور مذہبِ اسلام کی توہین ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112201535
تاریخ16-08-2020

