گائے کی قربانی میں کتنے حصے کر سکتے ہیں؟
سوال
عقیقہ کے جانور میں کتنے حصہ کر سکتے ہیں اگر گاۓ ہو تو؟
جواب
بڑا جانور قربانی میں ذبح کیا جائے یا عقیقے میں، اس میں سات تک حصوں کی نیت کی جاسکتی ہے، سات سے زیادہ کی اجازت نہیں ہے، لہٰذا اگر عقیقے میں گائے ذبح کر رہے ہیں تو اس میں اختیار ہے، چاہے تو پورا جانور عقیقے کی نیت سے ذبح کردیا جائے، یا لڑکے کے لیے دو حصے اور لڑکی کے لیے ایک حصے کے حساب سے ایک سے زائد بچوں کا عقیقہ کرلیا جائے، یا باقی حصے قربانی کے رکھ لیے جائیں، یا اس میں نفلی صدقے وغیرہ کی نیت کرلی جائے۔ یا پورا جانور ایک ہی بچے یا بچی کی طرف سے بطورِ عقیقہ ذبح کردیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

