رشوت دے کر نوکری حاصل کرنے کا حکم
سوال
اگر ایک آدمی سرکاری نوکری پیسے سے خریدے تو آیا وہ خرید سکتا ہے یا نہیں اور وہ شخص استعدادوالابھی ہو؟
جواب
رشوت دے کر نوکری حاصل کرنا جائز نہیں، خواہ مطلوبہ ملازمت کی اہلیت موجود ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رشوت دینے والے اور لینے والے پر لعنت فرمائی ہے۔
البتہ اہلیت موجود ہونے کی صورت میں جائز سفارش کے ذریعے ملازمت حاصل کی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112201515
تاریخ16-08-2020

