مہکاشہ نام رکھنا
سوال
مہکاشہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کے کیا معنی ہیں؟
جواب
"مہکاشہ" کا معنی کسی اردو لغت میں نہیں مل سکا، البتہ صرف "مہک" کا معنیٰ خوشبو ہے، جیسا کہ اس کا معنیٰ معروف ہے، "مہک" نام رکھا جاسکتا ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ اپنے بچوں کے نام انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا نیک مسلمانوں کے نام پر اور بچیوں کے نام صحابیات کے ناموں پر رکھے جائیں، اس میں خیر و برکت ہوتی ہے، یا بچوں اور بچیوں کے نام اچھے معنی والے عربی نام رکھے جائیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

