محمد معز نام رکھنے کا حکم
سوال
میرے دوست نے بچے کا نام محمد معز رکھاہے۔ کیا یہ نام صحیح ہے؟
جواب
’’معز ‘‘ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ میں سے ایک نام ہے، جس کے معنی ہیں: عزت دینے والا، عزت عطا کرنے والا۔ لہٰذا ’’محمد معز ‘‘ نام رکھنا درست نہیں ہے، اس کے بجائے ’’عبدالمعز‘‘ نام رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112201409
تاریخ14-08-2020

