قسط کی ادائیگی میں تاخیر کرنے پر جرمانے کا حکم
سوال
قسط پر گاڑی یا کوئی چیز لینا کیسا ہے جب کہ قسط کے لیٹ ہونے پر بطور تاوان جرمانہ لگتا ہے؟
جواب
اگر قسطوں پر گاڑی یا کوئی بھی چیز خریدنے کے معاہدہ میں یہ بات شامل ہو کہ قسط کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں جرمانہ ادا کرنا پڑے گا تو اس طرح قسطوں میں کسی چیز کی خرید و فروخت کرنا جائز نہیں ہوگا؛ کیوں کہ قسط کی ادائیگی میں تاخیر کرنے پر جرمانے کا لین دین سود کے زمرے میں آتا ہے، جو کہ شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

