سفیر کے لیے چندہ کرنے کے لیے مدرسہ کی گاڑی استعمال کرنے کا حکم
سوال
کیا سفیر کے لیے مدرسہ کی گاڑی سے چندہ کرنا جائز ہے؟
جواب
واضح رہے کہ مدرسہ کی گاڑی یا کوئی بھی چیز صرف مدرسہ کی ضروریات کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے؛ لہذا اگر سفیر اس گاڑی کو صرف مدرسہ کی سفارت اور چندے کے حصول کے لیے ہی استعمال کرے تو مدرسہ کی انتظامیہ کی اجازت سے ضابطے کے مطابق مدرسہ کی گاڑی استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112201366
تاریخ13-08-2020

