عورتوں کا رات کے وقت کنگھی کرنے کا حکم
سوال
کیا عورت رات کے وقت اپنے سر میں کنگھی کر سکتی ہے؟
جواب
سر میں کنگھی دینا دن میں بھی جائز ہے اورشام یا رات میں بھی جائز ہے، چوبیس (۲۴) گھنٹے میں سے کسی بھی وقت کنگھی کرنے کی کوئی ممانعت شریعتِ مطہرہ کی رو سے ثابت نہیں ہے، اور نہ ہی کسی خاص وقت میں کنگھی سے کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ یا وہم رکھنا درست ہے، اس طرح کے جتنے وہم عوام کے درمیان مشہور ہیں ان کی کوئی اصل نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112201365
تاریخ13-08-2020

