دعائے قنوت میں لفظ نترک کا تلفظ
سوال
دعائے قنوت میں لفظ "نترک" کے صحیح اعراب کیا ہیں؟
جواب
"نَتْرُكُ" نون کےفتحہ (زبر)، تاء کے سکون اور راء اور کاف کےضمہ (پیش) کے ساتھ پڑھنا صحیح تلفظ ہے۔ (کنزالعمال، دعاء القنوت،ج:8، ص:121،ط:مؤسسة الرسالة بیروت) فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112201358
تاریخ12-08-2020

