جمعہ کی اذانِ ثانی کا جواب
سوال
کیا جمعہ کی دوسری اذان کا جوا ب دیا جائے گا؟
جواب
جمعہ کی دوسری اذان کا جواب زبان سے نہیں دیا جائے گا، البتہ دل دل میں جواب دے دےتو درست ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
وَيَنْبَغِي أَنْ لَا يُجِيبَ بِلِسَانِهِ اتِّفَاقًا فِي الْأَذَانِ بَيْنَ يَدَيْ الْخَطِيبِ.
(1/399،باب الاذان)
فقط و الله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112201249
تاریخ10-08-2020

