اباضیہ کے پیچھے نماز
سوال
اباضیہ کے پیچھے نماز درست ہے؟ تکبیر تحریمہ نہیں کرتے ظہر اور عصر میں صرف سورہ فاتحہ پڑھتے ہیں!
جواب
فرقہ اباضیہ کے بارے میں علماء محققین کا فیصلہ ہے کہ وہ خوارج کا ایک فرقہ ہے، (نماز پڑھنے کے طریقے سے قطع نظر) ان کے عقائد قرآن وحدیث اور اہلِ السنۃ والجماعۃ کے خلاف ہے، مثلاً: ان کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن پاک جو اللہ کا کلام ہے، وہ مخلوق ہے۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کا دیدار نہیں ہوگا۔ اسی طرح ان کا عقیدہ ہے کہ ایک مسلمان گناہوں کی وجہ سے جب دوزخ میں جائے گا تو پھر وہ دوبارہ جنت میں نہیں جائے گا، لہٰذا ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

