روزے کی حالت میں انیمہ لگانا
سوال
کیا قبض کی وجہ سے روزے کی حالت میں اینیما (Anima) لینا جائز ہے؟ اینیما ایک ڈبا ہوتا ہے اور اس میں پائپ لگی ہوتی ہے اس ڈبے میں پانی بھرا جاتا ہے اور اس پائپ ذریعے پانی پاخانہ کے راستے سے پیٹ کے اندر ڈالا جاتا ہے۔
جواب
روزے کی حالت میں انیمہ کرانے سے روزہ فاسد ہوجائے گا، قضا لازم ہوگی کفارہ لازم نہ ہوگا۔
فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:
" أدخل خشبةً في دبره إن كان طرفها خارجًا لم يفسد صومه، و إن لم يكن يفسد صومه، و في ظهيرية: اذا أدخل الرجل أصبعه في إسته أو المرأة في فرجها لايفسد صومهما، و هو المختار إلا إذا كانت الأصبع مبتلةً بالماء، الدهن، فحينئذ يفسد."
( كتاب الصوم، ١ / ١٠٣، ط: دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

