بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

الٹی چپل کو سیدھا کرنے کاحکم

سوال

چپل یا شوز اگر الٹے ہوں یعنی ان کے نیچے والا حصہ آسمان کی طرف ہو تو ان کو اہتمام سے سیدھا  کردینا اچھا عمل ہے یا بدعت؟

جواب

 کسی بھی چیز کو وضعِ اصلی کے مطابق رکھنا دائرۂ ادب وتہذیب میں داخل ہے،   چپل، جوتے کا طریقے  اور سلیقہ سے رکھنا  آداب میں سے ہے، مزید یہ کہ  چپل کی نچلی جانب  پر  مٹی  لگنے کی وجہ سے عموماً میلی یا بسا اوقات گندگی بھی لگی ہوتی، جس سے طبیعت میں کراہت ہوتی ہے، نیز کسی بھی محترم شخصیت کی طرف چپل کی نچلی جانب کا رُخ کرنا پسندیدہ نہیں ہے، اس اعتبار سے چپل کی نچلی جانب کا آسمان کی طرف رُخ ہونا بھی پسندیدہ نہیں ہے؛ لہذاچپل سیدھی کرنا راحت رسانی کا ذریعہ ہے، اس لیے اچھی بات ہے اور یہ آداب میں سے ہے۔

اس کا تعلق فرض واجب یا سنت یا بدعت وغیرہ  سے نہیں ہے۔ جو سیدھا نہ کرے اس کو ملامت بھی نہ کیا جائے، اور جو سیدھا کرے اسے سنت یا لازم کا درجہ نہ دے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112201175
تاریخ09-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں