بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کا خطبہ زبانی پڑھنا افضل ہے یا دیکھ کر

سوال

 جمعہ کا خطبہ زبانی پڑھنا افضل ہے یا دیکھ کر؟

جواب

خطبہ در حقیقت حمد و صلاۃ، وعظ و نصیحت اور ترغیب و  ترہیب پر مشتمل کلام کا نام ہے،  اول کوشش یہ ہی ہونی چاہیے  کہ خطبہ دینے والا زبانی خطبہ دے  اور  دیکھ کر پڑھنے کی نوبت نہ آئے،  لیکن اگر زبانی خطبہ یاد نہ ہو یا کسی اور غرض سے دیکھ کر خطبہ دینا ہو تو  دیکھ کر خطبہ پڑھنا بھی درست ہے، اس میں شرعاً مضائقہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112201126
تاریخ08-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں