بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جنازہ پر پھول ڈالنے کا حکم

سوال

 جنازہ کے اوپر پھول ڈالنا کیسا ہے؟

جواب

جنازہ پر پھول ڈالنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم،صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم،  تابعین، تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ  سے ثابت نہیں ہے، اس لیے  جنازہ پر پھول ڈالنا درست نہیں ہے،  جنازہ پر  پھول ڈالنے کے بجائے یہ رقم صدقہ وخیرات کرکے  اس کا ثواب میت کو بخش دیاجائے  تو یہ زیادہ بہتر ہے، تاکہ میت کو بھی فائدہ ہو اور رقم بھی ضائع نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112201082
تاریخ07-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں