بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حیض کی حالت میں ویکس کرنے اور مہندی لگانے کا حکم

سوال

 عورت جب ناپاک ہو یعنی حیض میں تو ویکس یا مہندی لگانے کا کیا حکم ہے؟

جواب

جنابت کی حالت میں بال کٹوانے کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے، لہذا حیض کی حالت میں ویکس نہ کرائے، البتہ مہندی لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"حلق الشعر حالة الجنابة مکروه، وکذا قَصُّ الأظافیر".

(الفتاوی الهندیة: ٥/ ٤١٤)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112201053
تاریخ07-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں