بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حلال جانور کے حرام اجزاء

سوال

کیا حلال جانور کے بھی کچھ اجزاء حرام ہوتے ہیں؟ تفصیل سے بیان فرما دیں!

جواب

حلال جانورکی سات چیزیں حرام ہیں جن کا کھاناجائزنہیں ہے:

1۔ دم مسفوح یعنی بہنےوالاخون۔

2۔ پیشاب کی جگہ(نرومادہ کی)۔

3۔ خصیے(فوطے)۔

4۔ پاخانے کی جگہ۔

5۔ غدود(سخت گوشت) یہ ہر جانور میں نہیں ہوتا، بعض اوقات بیماری کی وجہ سے گوشت سخت ہوجاتا ہے۔

6۔ مثانہ(پیشاب کی تھیلی)۔

7۔ پتہ۔

بعض فقہاء نےحرام مغزکوبھی حرام لکھا ہے، لیکن راجح قول یہ ہے کہ یہ حرام نہیں ہے۔ 

کفایت المفتی میں ہے کہ حرام مغز نہ حرام ہے نہ مکروہ۔

پیٹھ کی ہڈی میں کمرسےلےکرگردن تک سفید ڈوری حرام مغزکہلاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112201031
تاریخ06-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں