جنازہ گاہ میں مدرسہ تعمیر کرنے کا حکم
سوال
جنازہ گاہ میں مدرسہ تعمیر کر سکتے ہیں کہ نہیں؟ اگر کرسکتے ہیں تو کن شرائط کی بنا پر؟
جواب
جو زمین جنازہ گاہ کے طور پر وقف کی گئی ہے اس کو جنازہ گاہ کے طور پر ہی استعمال کرنا لازم ہے، اس زمین میں مدرسہ تعمیر کرنا جائز نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 366):
"شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة، ووجوب العمل به."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200992
تاریخ05-08-2020

