ایک امام کا ایک جگہ دو مختلف جنازے پڑھانا
سوال
ایک ہی امام کا ایک نماز جنازہ پڑھانے کے بعد دوسری مرتبہ اسی وقت یا اسی دن نماز جنازہ پڑھانا کیسا ہے؟
جواب
ایک ہی شخص کی جنازہ کی نماز دوسری بار پڑھانا تو درست نہیں ہے، لیکن اگر الگ الگ میت کی جنازہ کی نماز ہو تو پڑھا سکتا ہے، کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200960
تاریخ05-08-2020

