فیروزہ پتھر کی انگوٹھی پہننے کا حکم
سوال
فیروزہ نامی انگوٹھی کا کیا حکم ہے؟
جواب
دیگر پتھروں کی طرح جس انگوٹھی میں فیروزہ پتھر جڑا ہوا ہو وہ انگوٹھی بھی پہننا جائز ہے، البتہ یہ عقیدہ رکھنا قطعًا درست نہیں کہ کسی قسم کے جانی یا مالی نفع ونقصان میں کوئی پتھر مؤثر ہوتا ہے، اللہ تعالی کے حکم کے بغیر کوئی بھی پتھر اپنے اندر کوئی تاثیر نہیں رکھتا۔ اگر پتھر میں تاثیر کا عقیدہ نہ ہو تو مردوں کو ساڑھے چار ماشہ چاندی کی انگوٹھی پہننے کی اجازت ہے جس کا نگینہ کسی بھی پتھر کا ہوسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

