غریب آدمی کا قربانی گوشت بیچنا
سوال
اگر غریبوں کو قُربانی کا گوشت دیا جائے،تو وہ آگے کسی کو بیچ سکتے ہیں؟
جواب
جب غریبوں کو مالک بنا کر گوشت دے دیا گیا تو وہ اس گوشت کو بیچ کر اس کی قیمت استعمال کرسکتے ہیں۔ نیز اگر کسی مال دار کو تحفہ کے طور پر کسی نے گوشت دےدیا تو وہ بھی اگر چاہے تو اس گوشت کو بیچ سکتا ہے۔
"كل یتصرف في ملكه كیف شاء."
(4/132، المادة:1192، الفصل الأول في بیان بعض قواعد في أحکام الأملاك، ط: رشیدیه)
فقط و الله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200889
تاریخ03-08-2020

