بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تکبیر تشریق کتنی مرتبہ سنت ہے؟

سوال

تکبیر تشریق ہر نماز کے بعد  کتنی مرتبہ پڑھنی چاہیے؟

جواب

تکبیراتِ تشریق کایک دفعہ پڑھنا واجب ہے،ایک سے زائدمرتبہ پڑھنانہ لازم ہے نہ ہی مسنون،لہذا ایک ہی مرتبہ کہنے پر اکتفا کیا جائے۔
فتاویٰ دارالعلوم دیوبند میں ہے:

تکبیرتشریق ایک دفعہ کہناواجب ہے، اس سے زیادہ واجب نہیں ہے، درِ مختار میں عینی سے نقل کیاہے کہ زیادہ کہنے میں فضیلت وثواب ہے، کچھ حرج نہیں ہے، لیکن شامی میں ابوالسعود سے نقل کیاہےکہ ایک مرتبہ سے زیادہ کہناخلافِ سنت ہے، پس بہتر ہے کہ ایک دفعہ پراکتفا کیاجائے۔

فتاویٰ رحیمیہ میں ہے:

تکبیرایک بارکہناواجب ہے،تین بارکہنامسنون نہیں،تین بارکہنے کاقول صحیح اورمفتیٰ بہ نہیں ہے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200812
تاریخ02-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں